Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید نے ایک بار پھر 2016 کو حکومت کی رخصتی کا سال قرار دیدیا

شیخ رشید نے ایک بار پھر 2016 کو حکومت کی رخصتی کا سال قرار دیدیا
August 21, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ  رشیدنے دوہزارسولہ  کوحکومت  کی رخصتی کاسال قراردےدیا۔گوجرانوالہ میں میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ اگست اور ستمبرفیصلہ کن مہینےہیں۔ تفصیلات کےمطابق دوہزارسولہ حکومت کی رخصتی کاسال ہے شیخ رشید نےایک بارپھرحکومت کے جانے کی پیش گوئی کردی۔ گوجرانوالہ  میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعوامی مسلم لیگ کےسربراہ نےاگست  اورستمبرکوفیصلہ کن مہینےقراردےدیا۔ شیخ رشید نےواضح کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹی او آرز کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں، نوازشریف نہیں چاہیں گےکہ ان کا احتساب ہو انہوں نےبڑے فیصلوں کےلئےانتیس اگست  کواسلام آبادمیں آل پارٹیز کانفرنس بلانےکابھی اعلان کردیا۔ عوامی  مسلم لیگ کےسربراہ نے دعوی کیاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ملک چھوڑ کر بھا گ رہےہیں۔ بعض وزراء بھی فیملی سمیت ملک چھوڑ رہےہیں اس لئےان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاناچاہئیے۔