Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید نے اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس اسمبلی میں نبی ﷺ کی نبوت محفوظ نہ ہو ایسی اسمبلی کو آگ لگا دیں گے۔

متاثرین  سانحہ ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کے لیے مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتی ہوئے انہوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں پوری قوم کو بتایا نواز شریف امریکا کےکہنے پر ختم نبوت  قانون کو چھیڑ رہا ہے۔

جذباتی خطاب کرتے ہوئے وہ شریف برادران پر خوب گرجے برسے۔بولے نواز شریف کا لیڈرشیخ مجیب ہے جس نے مسلمانوں کو پھانسیاں لگائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف سے بہتر کوئی اور نظر آیا تو عوام کو بتا دوں گا۔

عمران خان کہتے ہیں  شیخ رشید کا آئیڈیا اچھا ہے،استعفوں بارے پارٹی سےمشورہ کیا جائے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے استعفے پر ڈاکٹر طاہر القادری خوش۔مین آف دی میچ قرار دے دیا۔کہتے ہیں شیخ رشید نے میلہ لوٹ لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی سے بھی استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔شیخ رشید کا استعفیٰ آنے والے وقت میں بڑی تبدیلیوں کا  پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔