Friday, July 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

شیخ رشید قربانی کے جانور خریدنے خود اسلام آباد مویشی منڈی پہنچ گئے

شیخ رشید قربانی کے جانور خریدنے خود اسلام آباد مویشی منڈی پہنچ گئے
July 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد مویشی منڈی سے قربانی کیلئے اونٹ خرید لیے۔ بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ کرنے کے بعد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں تین اونٹ خریدے۔ 

دل کو پیارا لگے اور جیب پر ہلکا پڑے، شہر شہر لگی منڈیوں میں خریداروں کا مشن جاری اور جانوروں کی تلاش کے اس مشن میں سیاسی شخصیات بھی پیچھے نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے نکل آئے، شیخ رشید ایک نہیں تین من پسند جانوروں کی تلاش میں اسلام آباد کی منڈی پہنچے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاو تاو کیا جس کے بعد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں اونچے لمبے اونٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔