شیخ رشید سے گرینڈ ہیلتھ آلائنس کے وفد کی ملاقات، ایم ٹی آئی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید سے گرینڈ ہیلتھ آلائنس کے وفد نے ملاقات کی۔ ایم ٹی آئی آرڈیننس پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے مقامی ایم این ایز کے ساتھ ہونے والے ترمیم ڈرافٹ کی کاپی وزارت داخلہ کو فراہم کردی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اُٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔
ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پمز ملازمین کے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے اعلان پر سکیورٹی سخت کردی گئی۔