Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مجرمان حوالگی معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق

شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مجرمان حوالگی معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت کی۔ 

اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی کے معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا، برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، بیرونی دنیا میں پاکستان کا تاثر بہتر ہوا۔

اُنہوں نے کہا، بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ممالک سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ممالک میں پناہ لیتے ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نا ملے۔

وزیر داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے حوالے سے پاکستان کے انتظامات پر اظہار اطمینان اور داخلی سکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیا۔

کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بڑھانے کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا، برٹش ایئرویز اور ورجن ایئرلائنز چلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔