Sunday, November 27, 2022

شیخ رشید بھی جوتا کلب میں شامل

شیخ رشید بھی جوتا کلب میں شامل
  لاہور(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید لاہور میچ دیکھنے پہنچے ہی تھے کہ ان دیکھے مخالف سے میچ پڑگیا، جس نے اپنے جوتے سے وار کیا اور ایک ہی پل میں سینئر سیاستدان کو جوتا کلب کا ممبر بنادیا تفصیلات کےمطابق شیخ رشید جو بڑے شوق سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور پہنچے ہیں ان کو ریلوے اسٹیشن پر باضابطہ طور پر خوش آمدید بھی  کہا گیا ۔ اس موقع پر شیخ صاحب بھی بڑے جوش جذبے کے ساتھ بولے کہ دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں لیکن اُنہیں کیا پتا تھا کہ کچھ ہی دیر میں اُن کے ساتھ کچھ ایسا ہوگا کہ وہ جوتا کلب کے رکن بن جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے بعد  وہ جونہی پلٹے ایک پشاوری چپل ہوا میں اُڑتی ہوئی آئی اور تھوڑی ہی دیر میں شیخ صاحب کے سرپر لگ گئی اور ایک بار پھر شیخ رشید کی شہ سرخیاں ٹکر چلنے لگے ۔ شیخ صاحب پر جوتا پھینکنے والے بابا لکھ پتی کا کہنا ہے کہ قائدین پر تنقید برداشت نہیں ہوئی۔ شیخ رشید کا جوتے سے استقبال کرنے والے لیگی کارکن کو پارٹی میڈل دیتی ہے یا قانون نافذ کرنے والے سزا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔