Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ: 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ انجام کو پہنچ گیا

شیخوپورہ: 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ انجام کو پہنچ گیا
January 11, 2018

شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں 6 روز قبل لاہور سے اپنی نانی کو ملنے انے والی ننھی پری 8 سالہ ملیحہ کو ملزم نے اغوا کر لیا اور 4 روز تک اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا اور بعد میں جرم مٹانے کے لئے اسے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے ایک پارک میں پھینک دیا۔
واقع کے خلاف اہلہ علاقہ اور لواحقین نے بھر پور احتجاج کیا جس کے بعد پویس نے آج صبح گاؤں نوکھر قدیم میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ایک گھنٹہ مقابلے کے بعد ملزم شیراز عرف راجہ ہلاک ہو گیا ۔
ملزم کی ہلاکت پر فاروق آباد کے شہریوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔