Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ: گیس سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں آگ پر قابو پا لیا گیا

شیخوپورہ: گیس سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں آگ پر قابو پا لیا گیا
February 4, 2018

شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر گیس ری فل کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔
شیخوپورہ میں صبح سویرے آگ نے تباہی مچا دی ۔
گیس ری فل کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا ۔
آتشزدگی سے فیکٹری کے مشین ہال کی عمارت گر گئی، چار گیس ٹینکر اور چھے گاڑیاں بھی جل گئیں جبکہ آگ فیکٹری سے ملحقہ پیپر ملز تک بھی جا پہنچی جہاں تیار کاغذ اور مشینری بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ اتنی شدید تھی کہ تین ریسکیو اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔