Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ : گھر کے اندر کئی برسوں سے زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب

شیخوپورہ : گھر کے اندر کئی برسوں سے زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب
December 16, 2016

 

شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ  میں گھر کے اندر کئی برسوں سے زنجیروں سے بندھی خاتون کو  بازیاب کرالیا گیا۔ نائنٹی نیوز کے پروگرام اندھیر نگری کی ٹیم نے خاتون کو آزاد کرایا۔

تفصیلات کےمطابق شاہدہ بی بی کو آزادی دلوانے میں نائنٹی نیوز کے پروگرام  اندھیرنگری کی ٹیم کے ہمراہ اسپیشل پولیس پارٹی نے محلہ احمد پورہ میں  گھر پر چھاپا مارا شاہدہ بی بی کو اس کی نندوں اور خاوند نے کئی برسوں سے رنجیر کے ساتھ تالہ لگا کر باند ھ رکھا تھا۔  شاہدہ بی بی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز کے بورڈ نے شاہدہ بی بی پر تشدد کی تصدیق کردی شا ہدہ بی بی تین بچو ں کی ماں اور اس کا خاوند ڈرائیور ہے ۔  شاہد ہ بی بی کی نند وں کا کہنا تھا شاہدہ پا گل ہے جس کی وجہ سے اس کو گھر میں قید کر رکھا ہے۔