Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ کےقریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک، 4فرار

شیخوپورہ کےقریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک، 4فرار
December 8, 2016

شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے چار ساتھی فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے قریب کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے ۔

مرنے والے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہوا۔