Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 7 دہشت گردہلاک

شیخوپورہ : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 7 دہشت گردہلاک
July 31, 2016
شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں سات دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی۔ شیخوپورہ کے علاقے چار چک رسالہ کے قریب سی ٹی ڈی اہل کاروں اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، 3 کلاشنکوف، 4 پستول، سیکڑوں گولیاں اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے پانچ کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔