Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ : ڈی سی او سمیت چار خواتین نے ضلع کا انتظام و انتصرام بھرپور انداز میں سنبھالا ہوا ہے

شیخوپورہ : ڈی سی او سمیت چار خواتین نے ضلع کا انتظام و انتصرام بھرپور انداز میں سنبھالا ہوا ہے
January 31, 2016
شیخوپورہ(92نیوز)کھیل کا میدان ہو یا حکمرانی کا ایوان  پاکستانی خواتین  ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں    شیخوپورہ میں ڈی سی او سمیت چار خواتین نے  ضلع کا نظام بھرپور انداز میں سنبھالا ہوا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ذہانت اور لگن ساتھ  ہو تو   خواتین  کسی  بھی میدان آگےنکل سکتی ہیں یہ ثابت کر دیا ان  چار خواتین نے جو مل کر ایک پورے ضلع کا  نظام چلا رہی ہیں ۔ بات ہورہی ہے شیخوپورہ کی  جس کی  ڈی سی او  بھی خاتون ہے اور تین تحصیلوں کی سربراہی بھی خواتین کے ہاتھ میں ہے ۔ کرن خورشید  جو  شیخوپورہ کی  ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ہیں اورجرائم کا گڑھ سمجھے جانے والے اس ضلع کا  کنٹرول دبنگ انداز میں سنبھالے ہوئے ہیں  اوراس کامیا بی کا کریڈٹ محنت اور لگن کو دیتی ہیں۔ نرم و نازک دکھنے  والی نورش صبا شرقپور کی  اسسٹنٹ  کمشنر ہیں  اور دفتری امور میں کوتاہی برداشت نہیں کرتیں  نورش سمجھتی  ہیں کہ کسی بھی خاتون آفسیر کی کامیانی میں  عوام کا تعاون اہمیت رکھتا ہے۔ تحصیل شیخوپورہ اور مرید کے کا نظام بھی صنف نازک کے ہاتھ میں  ہے جہاں  رابعہ ریاست اور  امیرا بیدار بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہیں اور ان تحصیلوں کے معاملات خوب چلا رہی ہیں ۔