Saturday, July 27, 2024

شیخوپورہ میں نوازشریف کے جلسے کیلئے کمپنی باغ کی دیواریں گرا دیں گئ

شیخوپورہ میں نوازشریف کے جلسے کیلئے کمپنی باغ کی دیواریں گرا دیں گئ
February 9, 2018

شیخوپورہ (92 نیوز) نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کا 18 فروری کو شیخوپورہ میں جلسہ ہونا تھا لیکن ایک ہفتہ قبل ہی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ضلعی انتظامیہ شجر و ہجر کی دشمن بن گئی ۔
کمپنی باغ کے بڑے درخت ، چھوٹے پودے اور درو دیوار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ۔ بڑے پنڈال کیلئے انتظامیہ کے سامنے جو بھی رکاوٹ آئی انتطامیہ نے سب صاف کر دیا ۔
جلسوں میں بلین ٹری منصوبے پر کڑی تنقید کرنے والے نوازشریف اپنے دور میں شجرکاری کا کوئی بڑا منصوبہ تو شروع نہ کروا سکے بلکہ سونے پر سہاگہ تو یہ کہ چند گھنٹے کے جلسے کیلئے کمپنی باغ شیخو پورہ کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ۔