Friday, September 30, 2022

شیخوپورہ : موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم 15افراد زخمی

شیخوپورہ : موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم 15افراد زخمی
شیخوپورہ(92نیوز)شیخوپورہ موٹروے پر فاروق آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 15افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں موٹروے پر فاروق آبادکے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ٹرک میں شدید تصادم ہوا ہے ۔ ٹرک اور کوچ کے اس تصادم میں پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔