Friday, December 2, 2022

شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کا ایکشن، 6دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کا ایکشن، 6دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دو فرار سہولت کاروں سمیت چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطبق محکمہ انسداد دہشت گردی اورحساس اداروں نے کارروائی شیخوپورہ بائی پاس نیوسبزی منڈی کے قریب کی۔ مارے جانے والے تمام چھ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد، حساس مقامات کے نقشے اوراسلحہ برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے سہولت کاروں شاہد اللہ اورخان زیب کو دہشت گردوں نے چھڑا لیا تو جوابی کارروائی میں دونوں سمیت چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔