Friday, September 30, 2022

شیخوپورہ: فائرنگ سے یوسی چیئرمین عباس ڈوگر قتل ،آئی جی پنجاب کا نوٹس

شیخوپورہ: فائرنگ سے یوسی چیئرمین عباس ڈوگر قتل ،آئی جی پنجاب کا نوٹس
شیخوپورہ(92نیوز)شیخوپورہ میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین عباس ڈوگر جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہےدوسری طرف مقامی  پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں فائرنگ سے  یو سی سینتالیس ساہوکی ملیاں کا چیئرمین  عبا س ڈوگر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ، عباس ڈوگر کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی۔ دوسری طرف  آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ مقامی  پولیس نے ایک ملزم کو گرفتاربھی کرنے کا دعوی کیا ہے ۔