Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
December 7, 2016

شیخوپورہ (92نیوز)شیخوپورہ کے نواحی گاؤں گھنگ کے قریب سی ٹی ڈی  نے کارروائی کی ہے جس میں  چارمبینہ دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے  شیخوپورہ کے نواحی گاؤں گھنگ کے قریب  کامیاب کارروائی کی ہے جس میں چار دہشتگرد پار کردیئے گئے ہیں جبکہ ان میں سے دو دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیاب ہوگئے ہیں ۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے جدیداسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلئے ہیں ۔واضح  رہے کہ سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور وہ علاقے میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ان کا پیچھا کیا اور چاردہشتگردوں کو پار کر دیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔