Wednesday, November 30, 2022

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی بائی پاس پر کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک ،3فرار

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی بائی پاس پر کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک ،3فرار
شیخوپورہ(92نیوز) شیخوپورہ میں بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چاردہشتگردوں کا ہلاک کردیا ہے جبکہ  تین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ شہر کے مین بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے ۔ کارروائی کردوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی ہے ۔سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں چار دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان میں سے تین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردی بہت بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن سی ٹی ڈی نے ان کو انجام تک پہنچا دیا ہےجبکہ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے  ۔