شیخوپورہ: خان پور گاوں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشت گردہلاک
شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اہلکار گرفتار دہشت گرد کاشف عرف کاشی کو اسلحہ کی نشاندہی کے لئے گاوں ملیاں کلاں لے جا رہے تھے۔
خان پور گاوں میں ریلوے کراسنگ پر موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے کاشف کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کاشف اور چار حملہ آور مارے گئے۔
مقابلے کے دوران چار حملہ آور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ موقع سے اسلحہ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشت گرد کاشف پنجاب میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔