Saturday, July 27, 2024

شیخوپورہ، جاوید لطیف کے گن مینوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

شیخوپورہ، جاوید لطیف کے گن مینوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد
August 1, 2018
شیخوپورہ ( 92 نیوز) شیخوپورہ میں ن لیگی نو منتخب ایم این اے کے گن مینوں نے رکشہ ڈرائیور کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق اس نے جاوید لطیف کے گن مینوں کے مفت سفر کرنے پر انکار کیا تو 6 گن مین رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر اٹھا کر جاوید لطیف کی فیکٹری میں لے گئے۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق ملزمان نے جاوید لطیف کی فیکٹری میں الٹا لٹکا کر اس قدر تشدد کیا کہ ناک اور بازو کی ہڈی توڑ دی ۔