Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ : تیز رفتار بس الٹ کر مسافر وین سے ٹکرا گئی ،2افراد جاں بحق 20زخمی

شیخوپورہ : تیز رفتار بس الٹ کر مسافر وین سے ٹکرا گئی ،2افراد جاں بحق 20زخمی
August 29, 2015
شیخوپورہ(92نیوز)شیخوپورہ لاہور روڑ پر واقع منڈیالی ٹال پلازہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ کر مسافر وین سے ٹکرا گئی حادثہ میں دو مسافر جابحق 20سے زائد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق شیخو پورہ میں حادثہ کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر بس اور مسافر وین لاہور سے شیخوپورہ آ رہی تھیں کہ ٹال پلازہ منڈیالی کے قریب تیز رفتار مسافربس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور ٹال پلازہ پر کھڑی مسافر وین سے ٹکراگئی ۔ جس کے نتیجہ میں بس میں سوار تین مسافر موقع پر جا ں بحق ہو گئے جبکہ 20سے زائد مرد خواتین اور بچے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کر وایا جہا ں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔