Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ : برسری کا بچہ کلاس روم میں کرنٹ لگنے سےجاں بحق

شیخوپورہ : برسری کا بچہ کلاس روم میں کرنٹ لگنے سےجاں بحق
September 3, 2015
شیخوپورہ(92نیوز)شیخوپورہ کے سرکاری سکول میں نرسری کلاس کا بچہ کلاس روم میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق،ورثاء کا سکول انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف احتجاج وزیر اعلی سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق  واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول کالوکے ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں کلاس نرسری کا طالب علم زین علی جو کہ گاؤں کالوکے کے محنت کش صفدر علی کا بیٹا تھا وہ کلاس روم میں داخل ہوا اور کمرے کی کھڑکی کو ہاتھ لگایا اور جھٹکے سے گر پڑا اور موقع پر ہی ٹرپ ٹرپ کر جان د ے دی ۔ سکول انتظامیہ نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کی کھڑکی میں ایگزاسٹ فین نصب کر رکھا تھا جو بجلی کی تار ننگی ہونے کی وجہ سے کرنٹ لوہے کی کھڑکی میں آگیا تھا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ بھی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔