Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخوپورہ : ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم‘ 13 افراد جاں بحق

شیخوپورہ : ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم‘ 13 افراد جاں بحق
February 10, 2016
شیخوپورہ (92نیوز) شیخوپورہ ننکانہ روڈ کے قریب ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ننکانہ روڈ کوٹ وار سٹاپ کے قریب ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم ہوا۔ ٹینکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے قریبی کاروں، سکول وین اور اردگرد کی دکانوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چند لمحوں میں ہی قیمتیں جانیں ضائع ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیخوپورہ اور ننکانہ کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہیں شیخوپورہ، ننکانہ اور فیصل آباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔ Capture Sheikhupura1