Friday, February 23, 2024

شیخوپورہ،پولیس کی جانب سے گھر کا دروازہ کاٹتے ہوئے آگ لگ گئی ،نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ،پولیس کی جانب سے گھر کا دروازہ کاٹتے ہوئے آگ لگ گئی ،نوجوان جاں بحق
April 28, 2018
شیخوپورہ ( 92 نیوز) شیخوپورہ کےعلاقےفاروق آباد میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا ۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر کٹر سے دروازہ کاٹنے کی کوشش کی جس سے گھر کو آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی سے گھر میں موجود نوجوان دم گھٹنے سے  جاں بحق ہو گیا جب کہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر  پتھراؤ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔