Friday, March 1, 2024

شیخوپورہ،ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

شیخوپورہ،ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم
July 2, 2018
شیخوپورہ ( 92 نیوز ) شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں  ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔ کھلاڑیوں اور متوالوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور جوتے برسا دیئے ،لیگی امیدوار رانا تنویر انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ ن لیگی کارکن بھی جواب میں سامنے آئے تو معاملات بگڑ گئے ۔