Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ:مانانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،3فرار

شیخوپورہ:مانانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،3فرار
March 25, 2016
مانانوالا(92نیوز)شیخوپورہ کےعلاقےمانانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکوہلاک،تین  فرارہوگئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کے علاقے مانانوالا میں مبینہ پولیس مقابلے ہیں کی اطلاعات ہیں جس میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق پانچ ڈاکو لاگر روڈ پرلوٹ مارمیں مصروف تھے کہ اس دوران وہاں پر پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ پولیس کے وہاں پہنچتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو  متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، پولیس کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ڈاکووں کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی اور جلد ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا ۔