شہید ڈی ایس پی فتح محمد اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی فتح محمد کو ان کے آبائی علاقے پیر جوگوٹھ میں جنازے کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایس ایس پی نیاز کھوسہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔