Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہید میجر عدیل شاہد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

شہید میجر عدیل شاہد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک
September 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  شہید میجر عدیل شاہد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں  لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر  باڑ کی تنصیب کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں  میجر عدیل شاہد  اور سپاہی فراز حسین  وطن پر قربان ہو گئے تھے ۔   [caption id="attachment_241810" align="alignnone" width="500"] شہید میجر عدیل شاہد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک[/caption] آئی ایس پی آر کے مطابق  شہید میجر عدیل شاہد  کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،   شہید کو  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ [caption id="attachment_241809" align="alignnone" width="500"]شہید میجر عدیل شاہد ‏ نماز جنازہ ‏ سپرد خاک کراچی ‏ ‏92 نیوز پاک افغان بارڈر شہید میجر عدیل شاہد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک[/caption] وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، کور کمانڈر  کراچی سمیت عوام کی  بری تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی ۔ دوسری جانب شہید سپاہی فراز حسین کی  بھی نماز جنازہ  ادا کر دی گئی ۔ شہید کو  فوجی اعزاز کیساتھ کوٹلی میں سپرد خاک کیا گیا۔