Thursday, September 29, 2022

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

راولپنڈی (92 نیوز) دو ماہ قبل دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ارسلان کے والد شمشیر عالم ستی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج میں نہ صرف جوانوں بلکہ ان کے خاندانوں کی جانب سے بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج ہر جوان کے خاندان کو اپنا سمجھتی ہے۔ ارسلان شہید کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا۔
لیفٹیننٹ ارسلان 23 ستمبر کو خیبر ایجنسی کی وادی راج گال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔