Thursday, October 6, 2022

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

لاہور (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، ڈی جی رینجرزپنجاب، اسٹیشن کمانڈر نیوی ایس ایم شہزاد ،سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بورے والا وہاڑی سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔
لیفٹننت عبد المعید شہید کے والد چوہدری سلیم نے کہا کہ ان کا بیٹا وطن کے لئے کچھ کرنا چاہتا تھا۔
ایوب اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔