Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہید بی بی اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا آج نکاح ہو گا

شہید بی بی اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا آج نکاح ہو گا
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) شہید بی بی اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا آج نکاح ہو گا۔ تقریب میں خاندان کے افراد، بختاور کی سہیلیاں اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

بلاول ہاوس میں خوشیوں کا سماں ہو گیا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج محمود چوہدری کی دلہن بنیں گے۔ نکاح کے موقع پر محدود لوگ شریک ہونگے۔ شادی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہی منعقد ہو گی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ اور ملک کی اہم شخصیات شریک ہونگی۔

آصف زردری کے قریبی دوست کی جانب سے بختاور کو تھر کی دلہنوں کے لئے بنائے جانے والے روایتی لباس تحائف دئیے گئے ہیں۔ مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی شالیں اور دیگر ڈریسز کا بھی تحفہ دیا گیا۔

تیس جنوری یعنی کل کو بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں استقبالیہ دیا جائے گا جس میں پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور دیرینہ دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو شادی کی تقریب میں دعوت نہیں دی گئی جبکہ مریم نواز دعوت ملنے کے باوجود تقریب میں شریک نہیں ہونگی۔

لاہور میں بھی بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں الگ تقریب کا انعقاد ہو گا جبکہ اسلام آباد میں بھی بختاور بھٹو کی شادی کی خوشی میں تقریب ہو گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔