Tuesday, April 30, 2024

  شہید اے ایس آئی تابش کے قاتلوں کی شناخت پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

   شہید اے ایس آئی تابش کے قاتلوں کی شناخت پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
October 19, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرزنےدوروزقبل عزیزآبادمیں شہیدپولیس اہلکاراےایس آئی تابش کےقاتلوں کی شناخت پرایک لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا۔ ترجمان کےمطابق قاتلوں کی معلومات رینجرزہیلپ لائن "ڈبل ون زیروون" پردی جائے،معلومات دینےوالےشخص کومکمل تحفظ فراہم کیاجائےگا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹونیوزگزشتہ روزپولیس اہلکارتابش کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرلاچکاہے،جس میں دہشت گردوں کوانتہائی کم وقت میں واردات کےبعدفرارہوتےہوئےدکھایاگیاتھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ دوموٹرسائیکل سواردہشت گردعزیزآبادکی گوشت مارکیٹ میں داخل ہوئےاورپولیس اہلکارتابش کونشانہ بناکرباآسانی فرارہوگئے۔