Saturday, July 27, 2024

شہید افضل گرو کی پانچویں برسی پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

شہید افضل گرو کی پانچویں برسی پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
February 9, 2018

سرینگر (92 نیوز) شہید افضل گروکی پانچویں برسی پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کیلئے جگہ جگہ ناکے اور چیک پوسٹیں قائم کردیں۔

شہید کشمیر افضل گرو کو بھارتی بربریت کا نشانہ بنے پانچ برس بیت گئے۔ برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ مظاہروں سے خوف زدہ انتظامیہ نے احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے حریت قیادت کو گھروں میں نظربند کردیا۔

کشمیری حریت رہنما شہید افضل گرو کی پانچویں برسی پر مکمل ہڑتال ہے جبکہ جمعہ نماز کے بعد حریت رہنماؤں کی اپیل پر مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مظاہرین قابض بھارتی انتظامیہ سےکشمیری رہنماؤں افضل گرو اور مقبول بٹ کی باقیات واپس کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

شہیدِ کشمیر محمد افضل گرو کو بھارت نے نو فروری دو ہزار تیرہ کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر دفن کردیا تھا۔ ان پر دو ہزار ایک میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔ افضل گرو کی پھانسی کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے انصاف کا قتل قرار دیا تھا۔