Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہیدآزادی برہان وانی کاپہلا یوم شہادت، کشمیر کےشیرکاخوف شہادت کے ایک سال بعد بھی ختم نہ ہوسکا

شہیدآزادی برہان وانی کاپہلا یوم شہادت، کشمیر کےشیرکاخوف شہادت کے ایک سال بعد بھی ختم نہ ہوسکا
July 8, 2017

سرینگر(92نیوز)تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی شہید کی  آج پہلی برسی ہے ۔ قابض بھارتی فوج کشمیر کے شیر کا خوف ایک سال گزرنے کے باوجود بھی کم نہ سکی ۔  قابض انتظامیہ اور فوج نے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پرسیل کردیا کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے وادی کے چپے چپے پر تعینات سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ برہانی وانی کے آبائی علاقے ترال میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی ۔

تفصیلا تکےمطابق شہید برہانی وانی کی پہلی برسی پر حریت کانفرنس  نے  مکمل  شٹر ڈائون  ہڑتال  کی کال دی۔ جس پر کشمیری عوام نے  لبیک کہتے ہوئے اپنی دکانیں ،کاروباری مراکز ،ٹرانسپورٹ بند کررکھی ہے۔شہید وانی کی برسی کی تقاریب 13جولائی تک جاری رہیں گی جس نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور قابض فوج کی نیندیں اڑاکر رکھ دی ہیں۔

 دوسری جانب بھارتی قابض فو ج نے سری نگر سمیت پوری وادی کو عملاً چھائونی میں تندیل کردیا ہ۔ لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود 21ہزار اضافی اہلکاروں کو وادی کے چپے چپے پر تعینات کردیئے گھر گھر تلاشی کے دوران سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے ۔لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکنے کیلئے کرفیو نافذ، انٹرنیٹ اور ریل سروس معطل   کردی گئی ہے ۔

شہیدبریان ودانی کے آبائی علاقے ترال کو جانے والی تمام شاہراہوں کو  قابض فوج  نے سیل کررکھا ہے لوگوں کو علاقے سے دور جانے کی وارننگ دی جارہی ہے ۔ دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں تین بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے