شہنشاہ قوالی عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

لاہور (92 نیوز) شہنشاہ قوالی عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے، عزیز میاں نے فن قوالی میں اپنے منفرد انداز سے وہ شہرت حاصل کی جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔
عزیزمیاں نے 17 اپریل 1942ء میں بھارت کے شہر دہلی میں آنکھ کھولی، اُنہوں نے 10 برس کی عمر میں قوالی سیکھنا شروع کی اور 16 سال کی عمر تک قوالی کی تربیت حاصل کرتے رہے۔
عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اورعربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی، اِن کی مشہور قوالیوں میں تیری صورت، مجھے آزمانے والے، میں شرابی، اللہ ہی جانے کون بشر ہے، نبی نبی یا نبی شامل ہیں۔ اپنی مشہور قوالی، حشر کے روز ہی پوچھوں گا، عزیز میاں نے خود لکھی‘ خود ہی کمپوز کی۔