Tuesday, December 6, 2022

شہنشاہ جذبات کےنام سے پہچانےجانیوالے لیجنڈ اداکار محمد علی کی آج گیارہویں برسی ہے

شہنشاہ جذبات کےنام سے پہچانےجانیوالے لیجنڈ اداکار محمد علی کی آج گیارہویں برسی ہے
لاہور(92نیوز)شہنشاہ جذبات کے نام سے پہچانے جانے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کی آج گیارویں برسی  ہے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بطور صداکار اپنے فنی  سفر کاآغاز کیا۔ تفصیلات کےمطابق چار دہائیوں تک سلور سکرین پر حکمرانی کرنے والے عظیم اداکار محمد علی بیس جولائی انیس سو اکتیس کو بھارتی شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا جہاں وہ بہترین صداکار ثابت ہوئے ۔  تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والے اداکار محمد علی اپنی جذباتی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے تھے انہوں نے اداکارہ زیبا سے شادی کی،، دونوں کی جوڑی شوبز حلقوں میں بہت مقبول رہی ۔ اداکار محمد علی نے فلم آئینہ اور صورت،بے مثال، گھرانہ،اور چنگاری سمیت  دو سو ستر سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلم انڈسٹری کے یہ عظیم اداکار انیس مارچ 2006کو حرکت قلب بند ہو جانے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔