Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کا 94 واں یومِ پیدائش

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کا 94 واں یومِ پیدائش
July 18, 2021

لاہور (92 نیوز) شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم آج حیات ہوتے تو زندگی کی 94 بہاریں دیکھ چکے ہوتے، یہ مہدی حسن ہی تھے جن کے بارے میں کہا گیا کہ اُن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن نے جو گایا امر کردیا، غزل گائیکی کا ان کا منفرد انداز کسی اور گلوکار کے حصے میں نہ آسکا۔

18 جولائی 1927ء کو راجستھان میں پیدا ہونیوالے مہدی حسن نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔ 1947ء میں مہدی حسن اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان چلے آئے۔

مہدی حسن نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 25 ہزار سے زائد غزلیں، فلمی اور غیر فلمی گیت گائے۔ ان کے گائے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن تیرہ جون سال دوہزاربارہ کو دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔