Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہشاہ قوال اور لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کی ستاسٹھ ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

شہشاہ قوال اور لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کی ستاسٹھ ویں سالگرہ آج منائی جائیگی
October 13, 2015

فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) شہنشاہِ قوال اور لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے چاہنے والے آج ان کی ستاسٹھ ویں سالگرہ منائیں گے۔ تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس میں فتح علی خان کے گھرانے میں ابھرتے ہوئے ستارے کا جنم ہوا تو نام پرویز فتح علی رکھا گیا۔ نصرت کو اپنے ہی گھر سے ایسے گونجتے ہوئے سُر ملے جن پر فتح پائی تو ان سُروں کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولا۔

کلاسیقی موسیقی خصوصاً قوالی استاد نصرت فتح علی خان کو وراثت میں ملی۔ انیس سو ستر میں والد استاد فتح کا انتقال ہوا تو فن سیکھنے کا سلسلہ ڈگمگانے کا خدشہ پیدا ہوا مگر ایسی ریاضت کہ سب خدشات دور ہو گئے۔ صرف سولہ سال کی عمر میں والد کی برسی پر پہلی بار قوالی گائی۔

نصرت فتح علی خان کو قوالی کے ساتھ ساتھ غزل، منقبت اور عارفانہ کلام گانے میں بھی عبور حاصل رہا لیکن جب انہوں نے دیسی آواز کو مغربی میوزک میں ڈھالا تو عالمگیر شہرت کا دروازہ کھل گیا۔

استاد نصرت نے ایک سو پچیس البم ریلیز کر کے عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ موسیقی کے افق کا یہ ستارہ سولہ اگست انیس سو ستانوے کو غروب ہوا۔ مشرقی موسیقی ہو یا پھر مغربی دھنیں نصرت فتح علی خان نے جو بھی گایا آج بھی سماعتوں میں رس گھول رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔