Sunday, September 25, 2022

شہزاد اکبر گاڑیاں اور حلیے بدل کر نیب آفس جاتے ہیں، مریم اورنگزیب

شہزاد اکبر گاڑیاں اور حلیے بدل کر نیب آفس جاتے ہیں، مریم اورنگزیب
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر گاڑیاں اور حلیے بدل کر نیب آفس جاتے ہیں۔ نیب نے شہبازشریف کے روم میں ایسی چیزیں لگائیں جس سے وہ زخمی ہوئے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پر لگے کیمروں سے ویڈیوز عمران خان کے آفس میں دکھائی جاتی ہیں، نواز شریف بھی نیب کی جیل میں بیمار ہوئے، اِن کی چھوٹی ذہنیت کا یہ عالم ہے۔ آٹا چینی چوروں پر کیمرے نہیں لگتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑھائی سال حساب دیا اب ان کی باری ہے۔ ان کو کورنا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ گوجرانولہ کا جلسہ تاریخی ہو گا، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کارکن گوجرانولہ پہنچ چکے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سے نیب جو طلب کیا وہ جواب دیا گیا۔ آج عدالت نے نیب کو تفتیش کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے۔