شہزاد ارباب کو وزیر اعظم نے معاون خصوصی اسٹبلشمنٹ تعینات کردیا
کراچی (92 نیوز) شہزاد ارباب کی 5 دن بعد وفاقی کابینہ میں واپسی پر وزیر اعظم نے معاون خصوصی اسٹبلشمنٹ تعینات کردیا، نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
[caption id="attachment_275740" align="alignnone" width="500"] شہزاد ارباب کے معاون خصوصی اسٹبلشمنٹ تعیناتی کے نوٹی فکیشن کا عکس[/caption]
شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، ان کی واپسی سے وزیراعظم آفس میں اہم سرکاری افسران کی تبدیلی متوقع ہے، وزیراعظم نے شہزاد ارباب کو مشیر اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔