Wednesday, September 28, 2022

شہزادہ ہیری کی شادی پر کیا چھٹی ہو گی، برطانیہ میں نئی بحث چھڑ گئی

شہزادہ ہیری کی شادی پر کیا چھٹی ہو گی، برطانیہ میں نئی بحث چھڑ گئی

لندن ( 92 نیوز ) شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگن مارکل کی شادی کے روز چھٹی ہوگی یا نہیں ؟۔ برطانیہ میں نئی بحث چھڑگئی۔ ہیری اور میگن مرکل کے بچوں کو شہزادہ یا شہزادی کا ٹائٹل نہیں دیا جائے گا ۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے موقع پر برطانیہ میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ایسا شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی پر نہیں ہوگا ۔ ،ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر چھٹی دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
دوسری جانب دونوں کے بچوں کے ناموں کے کیساتھ شہزادہ یا شہزادی نہیں لگایا جائے گا ۔ قانون شاہی خاندان کا کوئی شخص اگر باہر شادی کرتا ہے تو اُن کے بچوں کو لارڈ یا لیڈی کا خطاب دیا جاتا ہے ۔ لیکن اگر ملکہ برطانیہ چاہے تو قانون بدلا جاسکتا ہے ۔