Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے ہمراہ لاس اینجلس میں کورونا متاثرین میں راشن کی تقسیم

شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے ہمراہ لاس اینجلس میں کورونا متاثرین میں راشن کی تقسیم
April 19, 2020
لاس اینجلس (92 نیوز) شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ہمراہ لاس اینجلس میں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اپنی ذاتی گاڑی میں راشن کے تھیلے بھر کر بیمار اور ضرورت مند افراد کے گھروں میں گئے اور ان میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیں، اس موقع پر دونوں نے کورونا سے بچنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل ان دنوں لاس اینجلس میں مقیم ہیں جہاں وہ کورونا کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر مختلف فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔