Friday, July 26, 2024

شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگن کی منگنی کے بعد پہلی بار رائل ڈیوٹی

شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگن کی منگنی کے بعد پہلی بار رائل ڈیوٹی
December 2, 2017

لندن (92 نیوز) شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگن منگنی کے بعد پہلی بار رائل ڈیوٹی سر انجام دینے پہنچ گئے۔ شہزادے اور شاہی خاندان کا نیا حصہ بننے والی میگھن مرکل کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوشی سے نہال ہو گئے۔
ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی منگیتر میگن مرکل پہلی بار ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو سینکڑوں مسکراتے چہروں نے انہیں ویلکم کیا۔
برطانوی تخت کے پانچویں وارث شہزادہ ہیری ہوں یا پھر امریکی لیگل ڈرامہ سوٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی میگن مرکل دونوں کے چاہنے والوں نےامریکی و برطانوی پرچم لہرا کر اپنی بھرپور محبت کا اظہارکیا۔
لوگوں کے جوش دیکھ کر ہیری اور میگن بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا جبکہ پر جوش مداحوں نے میگن کو پھول بھی پیش کئے جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کئے۔
لانگ نیوی اوور کوٹس میں ملبوس اس جوڑے کی جانب سے پہلی بار ایڈزسے آگاہی کی تقریب میں شرکت ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی ایڈز کے خلاف مہم کو تقویت دے گی۔