Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے قتل کا منصوبہ ناکام، پولیس نے 6افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے قتل کا منصوبہ ناکام، پولیس نے 6افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا
May 14, 2015
ڈبلن (ویب ڈیسک) آئرش پولیس نے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا کر چھ جمہوریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئرلینڈ کی پولیس نے برطانوی شہزادے چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے چارروزہ دورے کے پیش نظر بیس علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے حوالے سے سرچ آپریشن کیا اور شہزادہ چارلس کے دورے کے مقام کے قریب سے بم اور پستول برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار کیے گئے چھ افراد کی عمریں اکیس سے باسٹھ سال تک ہیں۔ چار ملزموں کا تعلق شدت پسند گروہ رئیل آئرش ریپبلکن آرمی سے ہے۔ پولیس نے دو بم اور ایک پستول ایک گاڑی سے برآمد کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔