Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہزادہ الولید بن طلال نے چند دنوں میں اپنی رہائی کی امید ظاہر کر دی

شہزادہ الولید بن طلال نے چند دنوں میں اپنی رہائی کی امید ظاہر کر دی
January 27, 2018

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم کے تحت زیر حراست شہزادہ الولید بن طلال نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند دنوں میں انہیں رہا کر دیا جائے گا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار شہزادوں اور تاجروں کو حکومت سے سمجھوتے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔ ان میں ایم بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مالک ولید الابراہیم ، فیشن اسٹور کے مالک فواز الحکیر، شہزادہ ترکی بن ناصر اور رائل کورٹ کے سابق سربراہ خالد التویجری شامل ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے ڈیل کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔
دوسری جانب دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شمار کیے جانے والے شہزادہ الولید بن طلال نے چند دنوں میں رہائی پانے کی امید ظاہر کر دی ۔
کارلٹن رِٹز ہوٹل میں قید ارب پتی شہزادے نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ سعودی حکام سے بات چیت میں اپنی بے گناہی پر قائم رہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ پر ان کا مکمل کنٹرول رہے گا ۔
ولید بن طلال نے دوران حراست بدسلوکی کی خبروں کی بھی تردید کی ۔