Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

‘شہر والوں نے جن کو چوکیدار بنایا وہ ہی چور ہیں’

‘شہر والوں نے جن کو چوکیدار بنایا وہ ہی چور ہیں’
April 14, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال کا قافلہ میرپور خاص پہنچ گیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے استقبال پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان پر مزید ذمہ داریاں عائد ہو رہی ہیں۔ سب اپنے اپنے نظریاتی اختلافات رکھیں لیکن دشمنی ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لڑانے کا زمانہ چلا گیا۔ باتوں پر توجہ دیں گے تو نفرت پیدا ہو گی۔ آپ لوگوں کو دن اور رات کی تقاریر کا عادی ہوجانا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جا رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔ پاکستان کے ایک ایک دروازے پر دستک دوں گا اور سب کو کہوں گا مجھے دشمن نہ سمجھیں۔ ساری جماعتوں اور لیڈروں سے ہمارا رابطہ ہے۔ لندن میں بھی جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جب شہر کی تباہی ہورہی تھی تو حکومتوں میں کون تھے؟ جن کو شہر والوں نے چوکیدار بنایا وہ ہی چور ہیں۔ آج کل ایم کیوایم کو کوئی منہ نہیں لگا رہا۔ زرداری 2 وزارتیں دے دیں تو ایم کیوایم قائد کا منہ بند ہوجائے گا۔