Monday, November 28, 2022

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا پتھرائو، عملے پر تشدد

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا پتھرائو، عملے پر تشدد
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلائے اور نعرے بازی کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ڈی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، صفورا چورنگی، سٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ گلستان جوہر، ملیر، سخی حسن اور کشمیر روڈ کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سڑکوں پر ٹائر جلائے اور شدید نعرے بازی کی۔ گلستان جوہر بلاک تھری میں بجلی کی بندش کے خلاف مکین کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے کے الیکٹرک کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔