Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہر قائد کا امن تہہ وبالا، صفورا چورنگی پر گھات لگائے دہشتگردوں کا بس پر حملہ، اکتالیس افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی

شہر قائد کا امن تہہ وبالا، صفورا چورنگی پر گھات لگائے دہشتگردوں کا بس پر حملہ، اکتالیس افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی
May 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) صفورا چورنگی کراچی میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں اکتالیس افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔ گھات لگائے چار دہشت گردوں نے بس کا پیچھا کیا اور پھر رفتار کم ہونے پر فائر کھول دیا۔ جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ بدقسمت بس سکیم تینتیس سے عائشہ منزل کی جانب رواں دواں تھی، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ صفورا کے قریب موت ان کا استقبال کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔ ۔جیسے ہی بس کی رفتار کم ہوئی تو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے فائر کھول دیا۔ بس میں خواتین اور بچوں کی آہ وبکا بھی دہشت گردوں کا دل موم نہ کر سکی۔ پانچ منٹ کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد بے خوف وخطر فرار ہو گئے۔ حسب معمول پولیس تاخیر سے پہنچی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ دہشت گرد چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔