Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہونے لگا

شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہونے لگا
February 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہونے لگا ،  رکشوں اور ٹیکسیوں میں میٹر ہی موجود نہیں ، شہری دن دیہاڑے  لٹنے لگے ۔ کراچی میں کبھی رکشہ اور ٹیکسیوں پر میڑ لگے ہوتے تھے جس سے شہری سکون سے سفر کرکے میڑ کے حساب سے کرایہ دیتے تھے لیکن وہ زمانہ گزرگیا۔ اب رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور من مانے کرائے وصول کرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشہ ٹیکسی والے من مانا کرایہ  مانگتے ہین ، اس پر بھی نخرے یہ کہ مرضی ہوتی ہے تو جاتے ہیں  وگرنہ منع کر دیتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی رکشہ ٹیکسی والوں کی من مانیاں روکنے والا نہیں ۔ کراچی والوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے  رکشہ اور ٹیکسیوں میں دوبارہ میڑ نصب کروائے جائیں۔