Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی کڑیاں ملنے لگیں

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی کڑیاں ملنے لگیں
February 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کی کڑیاں آپس میں  ملنے لگیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایم کیو ایم لندن کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ ایم کیو ایم یوسی آفس اور پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملے میں ایک ہی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دوسری جانب  کراچی کےعلاقےشرافی گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار کر لیاگیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پرانا گولیمار میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے  متعدد افراد کو  حراست میں لے لیا۔ ادھر گلستان جوہر  میں گھروں کا  صفایا کرنے والا خواتین کا گروہ  پکڑا گیا، حیدرآبادمیں بھی 2پولیس مقابلوں میں2ڈاکوگرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ س